17 اپریل ، 2023
سندھ ہائی کورٹ نے لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت کے دوران پولیس رپورٹس مسترد کرتے ہوئے وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے جواب طلب کرلیا۔
12 لاپتا افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت سندھ ہائی کورٹ میں ہوئی۔
عدالت نے پولیس رپورٹس پر اظہار برہمی کرتے ہوئے انہیں مستردکردیا۔
جسٹس نعمت اللہ کا کہنا تھا کہ پولیس لاپتہ افراد کی بازیابی میں سنجیدہ نہیں دکھائی دے رہی، روایتی رپورٹس سندھ ہائی کورٹ میں پیش کی جا رہی ہیں۔
عدالت نے صوبائی اور وفاقی حکومتوں سے جواب طلب کرلیا، سیکرٹری داخلہ سے حراستی مراکز کی رپورٹ میں بھی طلب کرتے ہوئے چیف سیکرٹری اور سیکرٹری داخلہ کو نوٹس جاری کردیےگئے۔
عدالت نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل اور ایڈووکیٹ جنرل سندھ کو بھی نوٹسز جاری کردیے۔
عدالت نے قانون نافذکرنے والے اداروں کو لاپتہ افراد کی بازیابی یقینی بنانےکا حکم بھی دے دیا۔