کیوی آل راؤنڈر جمی نیشم نے پاکستان کیخلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں جیت کا نسخہ بتا دیا

فوٹو: جیو نیوز
فوٹو: جیو نیوز

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر جمی نیشم کا کہنا ہے کہ سیریز کے آغاز میں کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہونے میں وقت لگا تھا، میرے خیال میں ہم نے تیسرے میچ میں کافی اچھا کھیلا۔

پیر کو کھیلے گئے 5 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے تیسرے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 4 رنز سے شکست دے دی۔

میچ کے بعد جیو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے جمی نیشم نے  پاکستان کے خلاف تیسرے میچ میں کامیابی کا نسخہ بتایا کہ ٹام لیتھم و دیگر نے ہمیں اچھا اسکور لگانے میں مدد دی، ابتداء میں وکٹیں جلد مل گئیں جس کی وجہ سے رنز کا دفاع آسان ہوا۔

جمی نیشم کا کہنا تھا کہ میچ توقع سے زیادہ سخت ہوگیا تھا، جو آج صورتحال تھی ایسی صورتحال پی ایس ایل میں بھی دیکھیں ، پی ایس ایل میں دیکھا کہ 5 اوورز میں 70 رنز ہوجاتے ہیں اس لیے اندازہ تھا  کہ گیم ختم نہیں ہوا۔

انہوں نے کہا کہ خوش ہیں کہ میچ کا نتیجہ ہمارے حق میں رہا ، افتخار جس گیند پر آؤٹ ہوا وہ چھکا بھی ہوسکتا تھا، نیوزی لینڈ کی اس ٹیم کو اعتماد کا مسئلہ کبھی نہیں تھا۔

واضح رہے کہ شکست کے باوجود پاکستان کو سیریز میں دو ایک کی برتری حاصل ہے۔

مزید خبریں :