پاکستان
23 دسمبر ، 2012

بہاولپور صوبے کی بحالی کی تحریک جاری رکھوں گا، مخدوم احمد محمود

بہاولپور صوبے کی بحالی کی تحریک جاری رکھوں گا، مخدوم احمد محمود

بہاولپور … نامزد گورنر پنجاب مخدوم احمد محمود کا کہنا ہے کہ گورنر کے عہدے کا حلف 25 دسمبر کو اٹھاوٴں گا، اپنی ذمہ داری اس طرح نبھاوٴں گا کہ زرداری صاحب کومایوسی نہیں ہوگی، بہاولپور صوبے کی بحالی کا مقدمہ پہلے بھی لڑا ، گورنر بننے کے بعد بھی لڑوں گا۔ بہاولپور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پنجاب کے نامزد گورنر مخدوم احمد محمود نے کہا ہے کہ پنجاب اسمبلی میں بہاولپور صوبے کی بحالی کا مقدمہ لڑا تھا، آئندہ بھی لڑوں گا، بہاولپور صوبے کی بحالی کی بات کی تو پنجاب کے اراکین نے تنقید کی، بہاول پورصوبہ کی بحالی کیلئے جلسے کئے، ریلیاں نکالیں۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ پہلے بہاولپور صوبے کی مخالفت کررہے ہیں انہیں پنجاب اسمبلی میں ہماری پیش کی گئی قرار داد پاس کرنی پڑی۔ ان کا کہنا ہے کہ گورنر پنجاب کے عہدے کا حلف 25 دسمبر کو اٹھاوٴں گا، اپنی ذمہ داری اس طرح نبھاوٴں گاکہ صدر زرداری کو مایوسی نہیں ہوگی۔

مزید خبریں :