20 اپریل ، 2023
عید الفطر کی تعطیلات شروع ہونے سے پہلے ہی بینکوں کے اے ٹی ایمز جواب دے گئے۔
عید سے قبل کیش نکلوانے والے صارفین اے ٹی ایم کی سست روی سے پریشان اور صارفین کا کہنا ہے کہ مختلف اے ٹی ایمز پر رقم نکلوانے کی درخواست پر معذرت کے پیغامات آ رہے ہیں جبکہ بعض اے ٹی ایم پر رقم نکالنے کا عمل انتہائی سست روی کا شکار ہے جس سے بہت وقت ضائع ہو رہا ہے۔
دوسری جانب اسٹیٹ بینک کے ذرائع کا کہنا ہے کہ جن بینکوں کے اے ٹی ایمز کی شکایات ملیں ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔