پاکستان
23 دسمبر ، 2012

ہم استحصالی اور ظلم و جبر کے نظام کا خاتمہ چاہتے ہیں، طاہر القادری

ہم استحصالی اور ظلم و جبر کے نظام کا خاتمہ چاہتے ہیں، طاہر القادری

لاہور … تحریک منہاج القرآن کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ آج استحصالی، جاگیردارانہ نظام کو جڑ سے اکھاڑنے کی تحریک کا آغاز ہورہا ہے، ہم استحصالی اور ظلم و جبر کے نظام کا خاتمہ چاہتے ہیں، ہمارا مقصد ملکی سیاسی نظام سے غلاظت صاف کرنا ہے، میرے جلسے کا مقصد سیاسی بساط کو لپیٹنا نہیں۔ وہ مینار پاکستان پر عوام کے بڑے اجتماع سے خطاب کررہے تھے۔ خطاب سے قبل انہوں نے ایم کیو ایم کا 50 رکنی وفد بھیجنے پر الطاف حسین کے شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے دیگر سیاسی جماعتوں کی جانب سے حمایت اور شرکت پر بھی شکریہ ادا کیا۔ علامہ ڈاکٹر طاہر القادری نے بشیربلور کی شہادت پر ان کے اہل خانہ، اسفندیار ولی اور عوام سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعائے مغفرت کی۔ جلسے سے خطاب کرئے ہوئے ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ یہ تحریک منہاج القرآن کا نہیں 18 کروڑ عوام کا اجتماع ہے۔ انہوں نے کہاکہ وہ اللہ کوگواہ بناکرکہتے ہیں کہ اجتماع کے پیچھے دنیا کا کوئی ملک یا کوئی ایجنسی نہیں، اس اجتماع کے تمام اخراجات تحریک منہاج القرآن نے ادا کئے ہیں، چاہتا ہوں کہ غلط فہمیاں اور بدگمانی ختم کرکے لوگ میرا ایجنڈا سنیں، آج ہم پاکستان کو ایک نئے دور میں داخل کرنے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو معاشی و اقتصادی مشکلات سے نکالنا میرا مقصد ہے، پاکستان سب کیلئے ہے، امیر، غریب، سیاہ سفید کی تفریق نہیں، ہم یہاں پاکستان سے وفاداری کاحلف اٹھاتے ہیں، ہم حلف اٹھاتے ہیں کہ پاکستان میں عدل و انصاف کا راج ہو۔ انہوں نے حاضرین جلسہ سے عہد لیا کہہماری تبدیلی کی جدوجہد ہمیشہ پرامن ہوگی، پرامن جدوجہد سے نظام کو بدلیں گے۔ سربراہ تحریک منہاج القرآن نے کہا کہ جدوجہد پھولوں کی سیج نہیں ہوتی، اس کیلئے قربانیاں دینی ہوتی ہیں، ہم تشدد اور توڑ پھوڑ کی سیاست کو مسترد کرتے ہیں، عوام لوٹ کھسوٹ کے نظام کو بچانا نہیں چاہتے۔

مزید خبریں :