23 اپریل ، 2023
بالی وڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان کی سابق گرل فرینڈ اور اداکارہ سنگینا بجلانی کی جانب سے ایک عید ملن پارٹی میں ان کے چہرے پر مذاق میں پنچ مارنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان کی بہن ارپیتا اور بہنوبی ایوش شرما کی جانب سے ممبئی میں ایک عید ملن پارٹی کا اہتمام کیا گیا جس میں سلمان خان اور سنگینا بجلانی سمیت دیگر نامور شخصیات بھی شریک ہوئیں۔
سوشل میڈیا پر عید ملن پارٹی میں شریک افراد کی ویڈیوز اور تصاویر وائرل ہو رہی ہیں۔
ایسی ہی ایک چند سیکنڈ کی ویڈیو سلمان خان اور سنگیتا بجلانی کی بھی ہے جس میں دونوں کو خوشگوار موڈ میں ایک ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک صحافی سلمان خان کو بتاتا ہے کہ سنگینا بجلانی بھی آپ کے پیچھے آ رہی ہیں، سلمان خان سابق گرل فرینڈ کی طرف چہرہ کر کے کچھ کہنے ہی والے ہوتے ہیں کہ اسی دوران سنگیتا بجلانی ان کے چہرے پر مذاق میں پنچ مارتی ہیں اور اس موقع پر سلمان خان کو بھی مسکراتے دیکھا جا سکتا ہے۔