Time 23 فروری ، 2025
دنیا

ویڈیو: خوشی ماتم میں تبدیل، گھوڑے پر سوار دلہا اچانک دم توڑ گیا

شادی کسی بھی دلہا دلہن کی زندگی کا اہم اور یادگار دن ہوتا ہے جس کیلئے دونوں خاندان کی جانب سے کافی تیاریاں کی جاتی ہیں لیکن ایک ایسی افسوسناک ویڈیو سامنے  آئی ہے جس میں دلہا شادی کے بندھن میں بندھنے سے چند لمحے پہلے ہی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست مدھیہ پردیش کے علاقے شیوپور میں پردیپ جاٹ نامی دلہا گھوڑی پر سوار ہو کر اپنی دلہن لینے جا رہا تھا لیکن اس کی تمام خوشیاں دھوری رہ گئیں اور شادی کا گھر ماتم میں تبدیل ہو گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پردیپ گھوڑی پر سوار تھا اور دیگر باراتی آس پاس موجود ڈانس کر رہے تھے کہ اچانک سے پردیپ گھوڑے پر ہی گر گیا، جسے بچانے کیلئے فوری اسپتال منتقل کیا گیا تاہم ڈاکٹرز نے دلہے کو مردہ قرار دے دیا۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ رسم کے مطابق پردیپ کو گھوڑی سے اتر کر ڈانس کرنا تھا اور وہ گھوڑی سے اترنے سے پہلے ہی گر گیا اور جان کی بازی ہار گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دلہے کی موت کی اصل وجہ جاننے کیلئے پوسٹ مارٹم کروایا گیا ہے۔

مزید خبریں :