23 دسمبر ، 2012
لاہور…پیپلزپارٹی وسطی پنجاب کے صدر میاں منظور وٹو سے پنجاب کے نامزد گورنرمخدوم احمد محمود نے اتوار کی شام ملاقات کی اور پنجاب کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر نامزد گورنر نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ منظور وٹو سے رہنمائی لینے آئے ہیں،انھوں نے کہا کہ گورنر بن کر پیپلز پارٹی کو ہر طرح سے فائدہ پہنچاوٴں گا،مخدوم احمد محمود نے مزید کہا کہ نہ گورنرہاوس میں قیام کرونگااورنہ ہی سرکاری گاڑی ،پروٹوکول لوں گا۔اس موقع پر میاں منظور وٹو نے نے کہا کہ مخدوم احمدمحمودسے ملکرپنجاب میں الیکشن جیتیں گے۔ دریں اثناء بہاولپور پہنچنے پر نامزد گورنر پنجاب نے میڈیا بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ صدر زرداری کو مایوس نہیں کرونگا،25کو گورنر کے عہدے کا حلف اٹھاؤنگا،انھوں نے کہا کہ میں بطور گورنر بہاولپور صوبے کی بحالی کے لیے کام کرونگا،بہاولپور صوبے کے لیے اس طرح مقدمہ لڑا کہ جس صوبے نے اسکی مخالفت کی اسی نے بحالی کی قرارداد پاس کی،مسلم لیگی تھا ،لیگی رہونگا،ایک سوال پر مخدوم احمد نے کہا کہ پیرپگارانے فنکشل لیگ سے نہیں نکالا ،میں نے خود پارٹی کی صدارت چھوڑی۔