Time 25 اپریل ، 2023
کھیل

نیوزی لینڈ کے مارک چیپمین نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز کا عالمی ریکارڈ بنا دیا

آخری ٹی ٹوئنٹی میں شاندار اننگز کھیلنے کے بعد نیوزی لینڈ کے مارک چیپمین نے ٹی ٹوئنٹی انٹڑنیشنلز کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا—فوٹو: نیوزی لینڈ کرکٹ
آخری ٹی ٹوئنٹی میں شاندار اننگز کھیلنے کے بعد نیوزی لینڈ کے مارک چیپمین نے ٹی ٹوئنٹی انٹڑنیشنلز کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا—فوٹو: نیوزی لینڈ کرکٹ

نیوزی لینڈ کے بیٹر مارک چیپمین نے ٹی ٹوئنٹی انٹر نیشنلز کا عالمی ریکارڈ بنا دیا۔

پانچ ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے آخری میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 2-2 سے برابر کر دی، ایک میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا۔

آخری ٹی ٹوئنٹی میں نیوزی لینڈ نے مارک چیپمین کی شاندار سنچری کی بدولت پاکستان کا 194 رنز ہدف باآسانی4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے مارک چیپمین ناقابل شکست104 اور جمی نیشم 45 رنز بناکر نمایاں رہے۔

آخری ٹی ٹوئنٹی میں شاندار اننگز کھیلنے کے بعد نیوزی لینڈ کے مارک چیپمین نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

چیپمین 5  یا اس سے کم میچوں کی دو طرفہ سیریز میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹر بن گئے۔کیوی کرکٹر نے پاکستان کے خلاف پانچ میچز میں 290 رنز بنائے۔

اس سے قبل سربیا کے لیزلی ڈنبر نے بلغاریہ کے خلاف چار میچز میں 284 رنز بنائے تھے جبکہ جنوبی افریقا کے کوئنٹن ڈی کوک نے ویسٹ انڈیز کے خلاف 5 میچز میں 255 رنز اسکور کیے تھے۔

واضح رہے کہ مارک چیپمین پاکستان کے خلاف پانچ میچز میں سے چار میں ناٹ آؤٹ رہے۔

مزید خبریں :