24 دسمبر ، 2012
لاس اینجلس…امریکا کے باکس آفس پر ان دنوں نئی ریلیز ہونے والی فلم دی ہوبٹ کا راج ہے جو 36.7 ملین ڈالر کما کر پہلے نمبر پر ہے۔دی ہوبٹ ” an unexpected journey” کو وارنر برادرز نے ریلیز کیا ہے۔ اِس فلم نے کمائی کے لحاظ سے دوسری فلموں کو بہت پیچھے چھوڑ دیا ہے۔دوسرے نمبر آنے والی فلم جیک ریچر ہے جس نے اب تک 15.6 ملین ڈالر کمائے ہیں ۔جبکہ تیسرے نمبر پر یونیورسل پکچرز کی فلم ”دس از 40“ رہی جس نے اس ہفتے 12 ملین ڈالر کمائے۔جبکہ جیمز بانڈ کی فلم اسکائی فال4.7 ملین ڈالر کما سکی اس کا نمبر آٹھواں رہا۔