پاکستان
Time 26 اپریل ، 2023

خیبر: سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں میں فائرنگ کا تبادلہ، 2 سپاہی شہید، 2 دہشتگرد ہلاک

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

ضلع خیبرکی وادی تیراہ میں سکیورٹی فورسز  اور  دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 2 سپاہی شہید اور  2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمدکرلیا گیا، مقابلے میں 4 دہشت گرد زخمی بھی ہوئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق  شدید فائرنگ کے تبادلے میں 2 سپاہیوں نے بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا، سپاہی وقاص علی شاہ اور سپاہی باسط علی نے جام شہادت نوش کیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ  دیگر دہشت گردوں کے خاتمےکے لیے علاقےکی کلیئرنس جاری ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردوں کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں، بہادر جوانوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

مزید خبریں :