28 اپریل ، 2023
الیکشن کمیشن نے پنجاب اور خیبرپختونخوا (کے پی) میں انتخابات کے لیے فنڈز فراہمی سے متعلق رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرا دی۔ْ
ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے فنڈز فراہمی سے متعلق رپورٹ گزشتہ رات جمع کرائی گئی۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ الیکشن کمیشن کی دو صفحات کی پیش رفت رپورٹ میں فنڈز نہ ملنےکا بتایا گیا ہے۔
الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کو آگاہ کر دیا ہےکہ انتخابات کے لیے فنڈز نہیں مل سکے۔
خیال رہےکہ سپریم کورٹ نے فنڈز سے متعلق رپورٹ کے لیے سیکرٹری الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کیا تھا۔