Time 28 اپریل ، 2023
دنیا

سوڈان میں شہریوں کے انخلاء کیلئے آنے والے ترک طیارے پر فائرنگ

واقعے میں کوئی زخمی نہیں ہوا جبکہ طیارے کو بحفاظت وادی سیدنا میں اتارلیا گیا: ترکہ محکمہ دفاع— فوٹو: اے ایف پی
واقعے میں کوئی زخمی نہیں ہوا جبکہ طیارے کو بحفاظت وادی سیدنا میں اتارلیا گیا: ترکہ محکمہ دفاع— فوٹو: اے ایف پی

ترکیہ کی وزارت دفاع نے تصدیق کردی ہے کہ سوڈان کے دارالحکومت ترخوم کے باہر  ترک شہریوں کے انخلاء کیلئے جانے والے طیارے پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ترک وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ واقعے میں کوئی زخمی نہیں ہوا جبکہ طیارے کو بحفاظت وادی سیدنا میں اتارلیا گیا۔

سوڈانی دارالخلافہ میں ترکیہ کے طیارے پر فائرنگ کے واقعے کے بعد ترک  محکمہ دفاع  کا کہنا تھا کہ  پورٹ سوڈان سمیت مختلف شہروں میں پھنسے ترک شہریوں کے بحفاظت انخلاء کیلئے ہر صورت کوششیں جاری رکھی جائیں گے۔

دوسری جانب سوڈانی فوج نے ترکیہ کے طیارے پر فائرنگ کے واقعے کا الزام باغیوں پر لگاتے ہوئے کہا کہ فائرنگ کرکے طیارے کے فیول سسٹم کو نقصان پہنچانے کے واقعے میں پیراملٹری ملوث ہے جبکہ ریپڈ سپورٹ فورس  نے فوج کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ وہ انسانی بنیادوں پر جنگ بندی کے اپنے وعدے پر کاربند ہیں۔

واضح رہے کہ سوڈانی فوج اور  باغیوں کے درمیان گزشتہ شب مزید تین دن کیلئے جنگ بندی پر رضامندی پر اتفاق کیا گیا تھا۔ پہلی جنگ بندی کے دوران کئی ممالک نے انخلاء کیلئے کیے گئے آپریشنز کے ذریعے اپنے ہزاروں شہریوں کو بحفاظت سوڈان سے نکال لیا تھا۔

مزید خبریں :