Time 29 اپریل ، 2023
پاکستان

ترجمان پنجاب پولیس کی حساس ادارے کے اہلکار پر تشدد کی ویڈیو سامنے آگئی

لاہور: ترجمان پنجاب پولیس اور ان کے ساتھیوں کی حساس ادارے کے اہلکار پر تشدد کی ویڈیو منظر عام پر آگئی۔

سیف سٹی کی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہےکہ ترجمان پنجاب پولیس نایاب حیدر سڑک پار رکے گاڑی کے پاس آتے ہیں جب کہ وہ اور ان کے ساتھی اہلکار کو گاڑی سے نکال کرتشدد کرتے ہیں، اس دوران موقع پر موجود لوگ اہلکارکوبچانےکی کوشش بھی کرتے ہیں۔

ویڈیو میں دیکھاجاسکتا ہے کہ خواتین نے بھی تشددسے روکنےکی کوشش کی۔

حساس ادارے کے اہلکار پر تشدد کا واقعہ عید کے دنوں میں پیش آیا تھا جس کے بعد نایاب حیدر اور ان کےبیٹے کو گرفتار کرلیاگیا جب کہ مقدمے میں 6 افراد نامزد ہیں اور 15 نامعلوم افرادہیں۔

مزید خبریں :