Time 29 اپریل ، 2023
پاکستان

پولیس نے جو کیا سو کیا اپنوں نے بھی کم نہیں کیا، پرویز الٰہی کے گھر چھاپے پر وفاقی وزیر کا ردعمل

پولیس والوں کو بتایا کہ گھر پر والد اور والدہ کے علاوہ کوئی بھی موجود نہیں ہے، اگر گھر کے اندر داخل ہونے کی کوشش کی تو میں مزاحمت کروں گا: سالک حسین۔ فوٹو اسکرین گریب
پولیس والوں کو بتایا کہ گھر پر والد اور والدہ کے علاوہ کوئی بھی موجود نہیں ہے، اگر گھر کے اندر داخل ہونے کی کوشش کی تو میں مزاحمت کروں گا: سالک حسین۔ فوٹو اسکرین گریب

گزشتہ رات چوہدری پرویز الٰہی کے گھر اینٹی کرپشن اور پنجاب پولیس کے چھاپے پر وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نے اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری بیان میں چوہدری سالک حسین نے اپنے ہاتھوں پر زخم والی تصاویر کے ساتھ قرآن پاک کی ایک آیت شیئر کی اور لکھا رات کو پولیس نے ہمارے گھر پر ریڈ کی اور گھر کا داخلی دروازہ توڑنے کی کوشش کی۔

چوہدری سالک حسین کا کہنا تھا پولیس والوں کو بتایا کہ گھر پر والد اور والدہ کے علاوہ کوئی بھی موجود نہیں ہے، اگر گھر کے اندر داخل ہونے کی کوشش کی تو میں مزاحمت کروں گا۔

ایک اور ٹوئٹ میں چوہدری سالک حسین نے بتایا کہ پرویز الٰہی صاحب کی سالی جو میری پھپھو بھی ہیں نے پولیس کو بتایا کہ پرویز الٰہی صاحب ہمارے گھر میں موجود ہیں، توڑ دو دروازہ، پولیس نے جو کیا سو کیا لیکن اپنوں نے بھی کم نہیں کیا۔

اس کے علاوہ سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی نے بھی سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ شاباش پنجاب پولیس، اسی لیے چوہدری پرویز الٰہی نے بیوروکریٹس کی مرضی کے خلاف آپ کو مراعات دلوائیں۔


مزید خبریں :