پاکستان
Time 30 اپریل ، 2023

بے موسم بارشوں کے باعث سندھ کےکسان مزید پریشان

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

موسمیاتی تبدیلیوں اور خلاف توقع بارشوں سے ملک بھر خصوصاً سندھ کے کسان شدید پریشان ہیں کیونکہ اس سے زراعت پر شدید منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔

پاکستان دنیا کے ان ممالک میں شامل ہے جو موسمیاتی تبدیلیوں کی زد میں ہیں لیکن اس کا سب سے زیادہ اثر سندھ میں دیکھنے میں نظرآرہا ہے جہاں ربیع اور خریف کے سیزن میں معمول سے ہٹ کر  اور خلاف توقع بارشوں سے سے کاشت کار پریشان ہیں۔

گزشتہ سال ہونے والی بارشوں کی تباہی کاریوں سے حکومت سھنبلنے بھی نہیں پائی تھی کہ ایک بار پھر رواں سال میں غیرمعمولی بارشوں اورسیلاب کی پیش گوئی نے خطرے کی گھنٹی بجادی ہے۔

 زراعت سے وابستہ ماہرین کہتے ہیں کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات زراعت کے شعبے پربھی مرتب ہو رہے ہیں، لیکن بات صرف موسمیاتی تبدیلیوں تک محدود نہیں ہے سندھ حکومت کی جانب سے کئی منصوبے بحالی کے جاری ہیں جو بارشوں کے باعث متاثر بھی ہوسکتے ہیں۔

گزشتہ سالوں ہونے والی بارشوں کی تباہ کاریوں سے سندھ کے آب پاشی کے نظام کو بھی متاثر کیا تھا۔

صوبائی وزیر آب پاشی جام خان شورو کہتے ہیں کہ بارشوں سے نمٹنے کے لیے تیاریاں کی گئیں ہیں۔

 موسمیاتی تبدیلیوں سے  پریشان کسانوں نے ان تبدیلیوں کودیکھتے ہوئے فصلوں کی کاشت شروع کردی ہے تاہم  ان کا کہنا ہےکہ اچھے بیج اور فصلوں کی پیداور میں اضافے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا فقدان ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ  موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے ٹھوس اور مؤثر اقدامات کرنےکی ضرورت ہے۔

مزید خبریں :