کاروبار

اسمگلرز نے اسمگل شدہ تیل مارکیٹنگ کمپنیوں کو آفرکرنا شروع کردیا

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

پاکستان میں اسمگلرز  نے اسمگل شدہ تیل مارکیٹنگ کمپنیوں کو آفر کرنا شروع کر دیا ہے۔

انڈسٹری ذرائع کے مطابق  ڈیزل اسمگلنگ ملکی ڈیزل پیداوار کی 50 فیصدسے بھی بڑھ گئی ہے۔

سی ای او اٹک ریفائنری عادل خٹک کا کہنا ہےکہ  اٹک ریفائنری کی پیداوار صرف 25 فیصد کردی ہے۔

عادل خٹک کے مطابق اسمگلرز کی دیدہ دلیری اتنی بڑھ گئی ہے کہ اب انہوں نے  اسمگل شدہ تیل مارکیٹنگ کمپنیوں کو آفرکرنا شروع کر دیا ہے۔

سی ای او اٹک ریفائنری نے حکومت سے مطالبہ کیا ہےکہ اس غیر معمولی صورتحال کا سخت نوٹس لیا جائے۔

مزید خبریں :