Time 06 مئی ، 2023
پاکستان

عدالت کی عثمان بزدار کو نیب تحقیقات میں شامل ہونیکی ہدایت

لاہور کی احتساب عدالت نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب کی ضمانت میں 13 مئی تک توسیع کردی/ فائل فوٹو
لاہور کی احتساب عدالت نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب کی ضمانت میں 13 مئی تک توسیع کردی/ فائل فوٹو

لاہور: احتساب عدالت نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو نیب تحقیقات میں تعاون اور شامل ہونے کی ہدایت کردی۔

لاہور کی احتساب عدالت میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارکی عبوری ضمانت کی درخواست پرسماعت ہوئی جس دوران عثمان بزدار نے وکیل نے کوریئرکا ریکارڈ عدالت میں پیش کیا۔

عثمان بزدار کے وکیل نے اپنے دلائل میں کہا کہ نیب نے عثمان بزدار سے 4 سوال پوچھے ان کے جواب دے دیے ہیں، سابق وزیرعلیٰ نے سوالوں کےجواب کوریئر سروس کے ذریعے جمع کروائے،  جو 4 سوال پوچھے گئے وہ بتا دیے ہیں، جو جائیدادیں پوچھیں ان کا ریکارڈ بھی دے دیا ہے۔

نیب کے تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ہم نے 30 سوالات دیے اور انہوں نے 4 سوالوں کےجوابات دیے، انہوں نے مزید سوالوں کے جوابات کے لیے 30 روز کا وقت مانگا ہے۔

نیب افسر کے جواب پر عثمان بزدار کے وکیل نے کہا کہ ہم ان کے تمام سوالوں کے جواب عدالت کے سامنے دینے کو تیار ہیں، نیب نے 9 مئی کو طلب کیا ہے اس دن ملتان بینچ پیش ہونا ہے ہم 10 مئی کو پیش ہونے کےلیے تیار ہیں۔

عدالت نے کہا کہ درخواست کا جلد فیصلہ کرنا ہے لہٰذا دونوں فریقین قانون کے مطابق کام کریں۔

بعد ازاں عدلت نے عثمان بزدار کو تفتیش میں تعاون کرتے ہوئے  10 مئی کو نیب تحقیقات میں شامل ہونے کی ہدایت کردی اور ان کی ضمانت میں 13 مئی تک توسیع کردی۔

عدالت نے آئندہ سماعت پرنیب سے عثمان بزدار سے متعلق مکمل تفتیشی رپورٹ طلب کرلی۔

مزید خبریں :