کھیل
Time 07 مئی ، 2023

آج بابر کا 100واں ون ڈے! پی سی بی نے پہلے میچ کی ویڈیو شیئرکردی

فوٹو: اسکرین گریب
فوٹو: اسکرین گریب

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان اور ان گنت ریکارڈز  اپنے نام کرنے والے بابر اعظم آج نیوزی لینڈ کے خلاف اپنے ون ڈے میچز کی سنچری پوری کرنے والے ہیں۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ میچز کی سیریز کا آج آخری میچ کراچی میں کھیلا جائےگا جو بابراعظم کےکیریئرکا 100واں ایک روزہ میچ ہوگا۔

اس حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ماضی کی یادیں تازہ کرتے ہوئے بابر اعظم کی 2015 کی ویڈیو شیئر کی ہے جب انہوں نے ون ڈے میچز میں ڈیبیو کیا تھا۔

ویڈیو کے کیپشن میں لکھا گیا 'بابراعظم اپنا 100 واں ون ڈے کھیلنے کے لیے تیار ہیں، آئیے 2015 میں ان کی پہلی اننگز  کی 60 گیندیں دیکھ کر جشن مناتے ہیں'۔

بابر نے اس میچ میں 54 گیندوں پر نصف سنچری اسکور کی تھی اور 60 گیندوں پر 54 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے تھے۔


مزید خبریں :