کھیل
Time 06 مئی ، 2023

نمبر ون ٹیم بنانے کا انعام، ورلڈکپ تک بابر کوکپتان برقرار رکھنے کا فیصلہ: ذرائع

ذرائع کا کہنا ہے کہ جلد پی سی بی بابر اعظم کو ورلڈ کپ تک کپتان برقرار رکھنے کا اعلان کرے گا— فوٹو: فائل
ذرائع کا کہنا ہے کہ جلد پی سی بی بابر اعظم کو ورلڈ کپ تک کپتان برقرار رکھنے کا اعلان کرے گا— فوٹو: فائل

پاکستان کو ون ڈے کی نمبر ون ٹیم بنانے پر کپتان بابر اعظم کیلئے انعام اکتوبرمیں ہونے والے ورلڈکپ تک بابراعظم کوکپتان برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جلد پی سی بی بابر اعظم کو ورلڈ کپ تک کپتان برقرار رکھنے کا  اعلان کرے گا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز نیوزی لینڈ کے خلاف چوتھے ایک روزہ میچ میں کامیابی کے بعد پاکستان نے آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں پہلی بار نمبر ون پوزیشن حاصل کرلی ہے۔

پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی نے آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں پہلی بار نمبر ون پوزیشن حاصل کرنے پر پاکستانی قوم ، ٹیم ، کپتان بابراعظم اور کوچز کو مبارکباد دی۔

پاکستان ٹیم کے کپتان بابراعظم نے آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں پہلی بار نمبر ون پوزیشن حاصل کرنے پرقوم اور خاص طور پرٹیم کومبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ ایسی چیزوں سے موٹیویشن ملتی ہے۔

مزید خبریں :