10 مئی ، 2023
راولپنڈی: پمزاسپتال کی میڈیکل ٹیم سابق وزیر اعظم عمران خان کا طبی معائنہ کرکے نیب آفس سے روانہ ہوگئی۔
گزشتہ روز عمران خان کو القادر یونیورسٹی ٹرسٹ میں بدعنوانی کرنے کے جرم میں گرفتارکیا گیا، گرفتاری کے بعد انہیں نیب پنڈی آفس منتقل کیا گیا جہاں ان کا طبی معائنہ مکمل کیا گیا، ان کا طبی معائنہ 7 رکنی ٹیم بورڈ نے کیا۔
تاہم بعد ازاں عمران خان کے طبی معائنے کے لیے پمز اسپتال کے ڈاکٹرز پر مشتمل نیا میڈیکل بورڈ بنایا گیا ۔
ذرائع کے مطابق اب پمزاسپتال کی میڈیکل ٹیم بھی وزیر اعظم عمران خان کا طبی معائنہ کرکے نیب آفس راولپنڈی سے روانہ ہوگئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ میڈیکل ٹیم نے عمران خان کے مختلف ٹیسٹ کیے اور ان سے طبی ہسٹری بھی پوچھی گئی۔
واضح رہے کہ عمران خان کو آج احتساب عدالت کے سامنے پیش کیا جائے گا۔