پاکستان
25 دسمبر ، 2012

قائد اعظم کی فکر کو زندہ رکھنا ناگزیر ہے، مولانا صادق

کراچی …مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کے سیکرٹری جنرل مولانا صادق رضا تقوی نے یوم ولادت قائد اعظم محمد علی جناح کے موقع پر اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ قائد اعظم کی فکر روح اسلام زندہ رکھنا موجودہ دور میں ناگزیر ہے، کیونکہ انکی فکر روح اسلام کے مطابق تھی اور وہ صرف ایک مخصوص دور تک نہیں بلکہ ہر دور کے لئے ہے۔ انکا کہنا تھا کہ آج بھی جب ہم قائد اعظم کے افکار پر نظر ڈالتے ہیں تو ہمیں غفلت کی نیند اور غلامی سے نجات کا درس ملتا ہے لیکن آج حالات بالکل اس کے بر عکس ہیں، کیونکہ آج کا حکمران غلامی کی زنجیروں میں جکڑا ہوا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ جس طرح اقبال کا خواب شرمندہ تعبیر کیا گیا تھا، اگر آج دو قومی نظریے پر عمل کیا جائے تو مملکت خداداد کو موجودہ بحرانوں سے نکالا جا سکتا ہے۔ مولانا صادق کا کہنا تھا کہ یوم ولادت کی مناسبت سے ڈسٹرکٹ اور یونٹس میں ''قائد اعظم کا پاکستان'' کے عنوان سے پروگرام کا انعقاد کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ قائداعظم کا شمار دنیا کے عظیم سیاستدانوں میں ہوتا ہے، اگر آج کا سیاستدان واقعتاََ پاکستان کو ترقی کی منازل کی طرف لے کر جانا چاہتا ہے تو اْسے قائداعظم کے بتائے ہوئے اصولوں پر عمل کرنا ہوگا۔

مزید خبریں :