پاکستان
26 دسمبر ، 2012

انتخابات میں عوام کارکردگی کی بنیاد پر اپنا ووٹ دے گی،پرویزالٰہی

انتخابات میں عوام کارکردگی کی بنیاد پر اپنا ووٹ دے گی،پرویزالٰہی

کراچی…نائب وزیر اعظم چودھری پرویز الٰہی کا کہنا ہے کہ آئندہ انتخابات میں عوام کارکردگی کی بنیاد پر اپنا ووٹ دے گی۔نگراں سیٹ اپ سمیت دیگر اُمور پر حکومت سے مشاورت جاری ہے۔نائب وزیر اعظم چودھری پرویز الٰہی کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن نے پنجاب کا دیوالیہ نکال دیا ہے۔آئندہ انتخابات میں عوام ہماری اور ن لیگ کی کارکردگی کا مواز نہ کر کے فیصلہ کرے گی۔ نگراں سیٹ اپ کے لیے حکومت سے مشاورت جاری ہے۔دادا بھائی انسٹی ٹیوٹ آف ہا ئر ایجو کیشن کے کونوکیشن سے خطاب میں پرویز الٰہی نے کہا کہ ملک میں تعلیم کے شعبے کو ہر ممکن پروان چڑھانا ہے اور کسی بھی صورت میں ملک میں شرح خواندگی کو آگے بڑھانا ہے۔اس موقع پر نائب وزیر اعظم نے کامیاب ہونے والے طلبا و طالبات میں اسناد بھی پیش کیں۔

مزید خبریں :