Time 11 مئی ، 2023
دنیا

عمران خان کی گرفتاری غیر قانونی قرار دیے جانے پر جمائما کا ردعمل

جمائما نے عمران خان کی گرفتاری کو غیرقانونی قرار دینے کے حکم سے متعلق برطانوی نشریاتی ادارے کی خبر کا اسکرین شاٹ بھی شیئر کیا — فوٹو: فائل
جمائما نے عمران خان کی گرفتاری کو غیرقانونی قرار دینے کے حکم سے متعلق برطانوی نشریاتی ادارے کی خبر کا اسکرین شاٹ بھی شیئر کیا — فوٹو: فائل

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)  کی گرفتاری سے متعلق سپریم کورٹ کے حکم پر عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ کا رد عمل سامنے آگیا۔

جمائما نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے سپریم کورٹ کی جانب سے عمران خان کی ڈرامائی گرفتاری کو غیرقانونی قرار دینے کے حکم سے متعلق برطانوی نشریاتی ادارے کی خبر کا اسکرین شاٹ شیئر کیا۔

فوٹو: اسکرین گریب
فوٹو: اسکرین گریب

اپنی ٹوئٹ میں جمائما گولڈ اسمتھ نے لکھا کہ آخرکار دانشمندی غالب آگئی۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے فوری رہا کرنے کا حکم دیتے ہوئے عمران خان کو اسلام آباد ہائی کورٹ سے دوبارہ رجوع کرنے کا حکم دیا ہے۔

سپریم کورٹ کے حکم پر عمران خان کو عدالت میں پیش کیا گیا، عمران خان کو 15 گاڑیوں پر مشتمل سکیورٹی قافلے میں سپریم کورٹ لایا گیا، عمران خان کو کمرہ عدالت میں پہنچانے کے بعد کمرہ عدالت کو بند کردیا گیا۔

عمران خان سپریم کورٹ میں پیشی کے موقع پر خود چلتے ہوئے کمرہ عدالت تک پہنچے۔

مزید خبریں :