پاکستان
26 دسمبر ، 2012

سپریم کورٹ:بلوچستان بھرتی کیس: متاثرین کی اپیل سماعت کیلئے منظور

سپریم کورٹ:بلوچستان بھرتی کیس: متاثرین کی اپیل سماعت کیلئے منظور

اسلام آباد … سپریم کورٹ نے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ بلوچستان میں بھرتیوں کے کیس میں متاثرین کی اپیل سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے سماعت فروری کے پہلے ہفتے میں مقرر کرنے کا حکم دے دیا۔ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ بلوچستان میں بھرتیوں کے کیس کی سماعت سپریم کورٹ اسلام آباد میں جسٹس تصدق جیلانی کی سربراہی میں 2رکنی بینچ نے کی۔عدالت نے متاثرین کی اپیل سماعت کے لئے منظور کرتے ہوئے سماعت فروری کے پہلے ہفتے میں مقرر کرنے کا حکم دے دیا۔ ایکسائز ائنڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ بلوچستان میں 23 جولائی 2011ء کو 342 ملازمین کو بھرتی کیا گیا تھا تاہم حکومت نے 23 اپریل 2012 ء کو بھرتیاں کالعدم قرار دے دی تھیں۔

مزید خبریں :