پاکستان
26 دسمبر ، 2012

تحریک عدم اعتماد اور حکومتی اقدامات عدالت میں چیلنج کرونگا، اسلم بھوتانی

تحریک عدم اعتماد اور حکومتی اقدامات عدالت میں چیلنج کرونگا، اسلم بھوتانی

کوئٹہ … اسپیکر بلوچستان اسمبلی اسلم بھوتانی کا کہنا ہے کہ تحریک عدم اعتماد سمیت حکومتی اقدامات کو عدالت میں چیلنج کروں گا، اپنے موٴقف سے دستبردار نہیں ہوں گا۔ جیو نیوز سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے اسپیکر قومی اسمبلی اسلم بھوتانی نے کہا ہے کہ عہدے میرے لئے معنی نہیں رکھتے، عہدے آتے جاتے رہتے ہیں، آئین و عدالتی فیصلوں کا احترام ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ اپنے خلاف تحریک عدم اعتماد سمیت حکومتی اقدامات کو عدالت میں چیلنج کروں گا، تحریک عدم اعتماد لانے میں جو غلط طریقہ اپنایا گیا اسے بھی چیلنج کروں گا۔ ان کا کہنا تھا کہ میں نے اسمبلی اراکین کو کہا تھا کہ وہ اگر مجھے ہٹانا چاہتے ہیں تو ہٹادیں لیکن اس کے لئے صحیح طریقہ اختیار کریں، ایسے کام نہ کریں جس سے انہیں خود شرمندگی اٹھانی پڑے۔

مزید خبریں :