کھیل
26 دسمبر ، 2012

نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کے درمیان تیسرا ٹی20 میچ آج ہوگا

نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کے درمیان تیسرا ٹی20 میچ آج ہوگا

پورٹ ایلزبتھ …نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کے درمیان ٹی20 سیریز کا تیسرا اور فیصلہ کن میچ آج پورٹ ایلزبتھ میں کھیلا جائے گا۔ تین میچ کی سیریز میں دونوں ٹیموں نے نئے کپتان کے ساتھ ساتھ جونیئر کھلاڑیوں کو موقع دیا ہے۔ کیوی ٹیم کے پاس راس ٹیلر نہیں تو میزبان ٹیم اے بی ڈی ولیرز کے بغیر میدان میں اتری، ایک طرف برینڈن مکلم قیادت کررہے ہیں تو دوسری جانب فیف ڈو پلیسی نے کمان سنبھالی ہوئی ہے۔ دونوں کپتانوں کا کہنا ہے کہ آخری میچ میں جارحانہ کھیل پیش کرکے سیریز جیتنے کی کوشش کریں گے۔ سیریز کا پہلا ٹی 20 میچ جنوبی افریقا نے جیتاجبکہ دوسرے میچ میں مارٹن گپٹل کی سنچری کی بدولت کیوی ٹیم کامیاب رہی۔ تیسرا اور فیصلہ کن میچ آج شام ساڑھے 5 بجے پورٹ ایلزبتھ میں شروع ہوگا ۔

مزید خبریں :