Time 15 مئی ، 2023
پاکستان

کراچی کے علاقے سرجانی سیکٹر 35 میں ندی میں ڈوب کر 3 بچے جاں بحق ہوگئے

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

کراچی کے علاقے سرجانی سیکٹر 35 میں ندی میں ڈوب کر 3 بچے جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق 6سال کاسمیر اور 11 سال کا ثناء اللہ بھائی تھے جبکہ تیسرےجاں بحق بچے کی شناخت 8 سال کے عبدالجبار کے نام سے ہوئی ۔

بچوں کی لاشیں عباسی شہیداسپتال منتقل کر دی گئیں ۔

دوسری جانب لسبیلہ پل کے قریب پتنگ کی ڈور پھرنے سے موٹرسائیکل سوار جاں بحق ہو گیا۔

اس کے علاوہ نیو کراچی میں ڈکیتی پر مزا حمت پر موٹرسائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے  معمر خاتون ، نوجوان اور ایک بچے سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے۔

مزید خبریں :