پاکستان
26 دسمبر ، 2012

کراچی: الآصف اسکوائر کے قریب دھماکا اور فائرنگ، 5 افراد زخمی

کراچی: الآصف اسکوائر کے قریب دھماکا اور فائرنگ، 5 افراد زخمی

کراچی… کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ میں الآصف اسکوائر کے قریب رہائشی علاقے میں دھماکا ہوا ہے ، جس میں 5 افراد زخمی ہوگئے ، دھماکے کے بعد فائرنگ کی بھی اطلاعات ہیں۔ نمائندہ جیو نیوز کے مطابق الآصف اسکوائر کے قریب رہائشی علاقے جنت گل ٹاوٴن میں مسجد کے باہر موٹر سائیکل میں نصب بم اس وقت زور دار دھماکے سے پھٹ گیا جب لوگ عصر کی نماز پڑھ کر باہر نکل رہے تھے۔ دھماکے میں 5 افراد زخمی ہوگئے ہیں جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ دھماکے کے بعد علاقے میں کشیدگی اور خوف و ہراس پھیل گئی جبکہ دکانیں اور کاروبار بھی بند ہوگئے۔ پولیس کے مطابق دھماکے کے بعد علاقے میں فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئی۔ نمائندہ جیو نیوز کے مطابق دھماکے کے بعد سپر ہائی وے اور ابو الحسن اصفہانی روڈ پر ٹریفک معطل ہوگیا۔ دھماکے کے بعد پولیس اور رینجرز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا جبکہ پولیس کو جائے وقوعہ پر لوگوں کی بڑی تعداد جمع ہونے کے باعث شواہد اکٹھے کرنے میں بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

مزید خبریں :