26 دسمبر ، 2012
اسلام آباد…چیف آف آرمی اسٹاف جنرل پرویز کیانی نے اسلام آباد میں چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات کی ہے،ملاقات کے بعد چیف الیکشن کمیشن فخر الدین جی ابراہیم نے کہا ہے کہمردم شماری کے مطابق جوحلقہ بندیاں ہیں انھیں قبول کرناچاہیے، کراچی میں ووٹرزکی تصدیق کاعمل 5جنوری سے شروع ہورہاہے،آرمی چیف سے ملاقات میں الیکشن سے متعلق امور پر بات ہوئی،ذرائع کے مطابق آرمی چیف نے بھی کراچی میں گھرگھرووٹرلسٹوں کی تصدیق میں بھرپورتعاون کی یقین دہانی کر ادی ہے ، ان کا کہنا ہے کہ جوانوں کوالیکشن کمیشن کیساتھ بھرپورتعاون کی ہدایات جاری کرینگے۔الیکشن کمشنر نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ آیندہ انتخابات میں عوام ضرور ووٹ ڈالیں ۔ انتخابات میں ٹرن آؤٹ 60 فیصد رہنے کی توقع ہے۔ان کا کہنا ہے کہ آرمی چیف نے بھی انتخابات میں تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔آئندہ الیکشن کیلئے سیکیورٹی سے متعلق اجلاس اگلے ماہ ہوگا،صاف وشفاف انتخابات کیلئے امن وامان ضروری ہے،ایسا ماحول بناناچاہیے کہ صاف اورشفاف انتخابات کو عمل میں لایا جا سکے ۔الیکشن ملتوی ہونے کی باتوں کو فضول قرار دیتے ہو ئے چیف الیکشن کمشنرفخر الدین جی ابراہیم نے کہا کہ انتخابات اپنے مقررہ وقت پر ہوں گے، الیکشن کمیشن آیندہ انتخابات کیلئے پو ری طرح سے تیار ہے۔اس موقع پر سیکریٹری الیکشن کمیشن کا کہنا ہے تھا کہ الیکشن سے متعلق سیاسی جماعتوں کی تجاویزپرغورکرینگے۔