کھیل

ساف چیمپیئن شپ 2023 : پاکستان اور بھارت ایک ہی گروپ میں شامل

ساف چیمپئن شپ 21 جون سے بنگلور میں شروع ہوگی جس میں پاکستان کی شرکت حکومتی اجازت سے مشروط ہے/فوٹوفائل
ساف چیمپئن شپ 21 جون سے بنگلور میں شروع ہوگی جس میں پاکستان کی شرکت حکومتی اجازت سے مشروط ہے/فوٹوفائل

بنگلور میں ہونے والے ساف کپ 2023  کیلئے پاکستان اور  بھارت ایک ہی گروپ میں شامل کرلیا گیا ۔

ساف چیمپئن شپ 21 جون سے بنگلور میں شروع ہوگی جس کیلئے  گروپس کا اعلان کردیا گیا ہے ،  اعلان کے مطابق پاکستان اور بھارت کے ساتھ نیپال اورکویت گروپ اے میں شامل ہیں  ، مالدیپ ، بھوٹان، بنگلا دیش اور لبنان گروپ بی میں شامل ہیں۔

فوٹوبشکریہ سوشل میڈیا
فوٹوبشکریہ سوشل میڈیا 

ساف چیمپین شپ میں کویت اور لبنان کی ٹیمیں بھی شامل ہیں تاہم سری لنکا کی ٹیم فیفا پابندی کی وجہ سے ایونٹ میں شرکت سے محروم ہے۔ 

ذرائع کے مطابق ساف چیمپیئن شپ میں  پاکستان کی شرکت حکومتی اجازت سے مشروط ہے جس کے لیے  پاکستان فٹبال فیڈریشن نے حکومتی اجازت کیلئے خط لکھ دیا ہے اور  پی ایف ایف کو حکومتی اجازت ملنے کی امید ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  پی ایف ایف ایونٹ میں شرکت کی تیاریاں کررہا ہے،ٹیم کو بھارت کے ویزے دلوانا ریجنل فیڈریشن کی ذمہ داری ہے۔

مزید خبریں :