پاکستان
27 دسمبر ، 2012

غیرملکیوں کے شناختی کارڈ اورپاسپورٹ بنوانے والے دوافراد گرفتار

لاہور.... غیر ملکی شہریوں کے شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بنوانے والے 2 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔دونوں افراد سے 12کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ ربرآمد ہوئے ہیں۔ ایف آئی اے ذرائع کے مطابق یہ ایجنٹ غیر ملکی شہریوں کے کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈبنواکر ان کے پاسپورٹ بھی بنواتے تھے، ایف آئی اے مطابق گرفتار ایجنٹوں میں لاہورکا امان اللہ اورلیاقت بھٹی شامل ہے ، دونوں کو گارڈن ٹاو¿ن لاہورسے گرفتار کیا گیا۔

مزید خبریں :