Time 19 مئی ، 2023
پاکستان

کراچی سمیت اندرون سندھ میں شدید گرمی کی پیشگوئی، پارہ 45 تک جانے کا امکان

وسطی اور بالائی سندھ آج سے گرمی کی لہر کی لپیٹ میں آسکتے ہیں جس دوران درجہ حرارت 45 ڈگری سینٹی گریڈ یا اس سے زیادہ رہ سکتاہے/ فائل فوٹو
وسطی اور بالائی سندھ آج سے گرمی کی لہر کی لپیٹ میں آسکتے ہیں جس دوران درجہ حرارت 45 ڈگری سینٹی گریڈ یا اس سے زیادہ رہ سکتاہے/ فائل فوٹو

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ تین روز کے دوران کراچی میں موسم نسبتاً گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ تین روز کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے جب کہ مغرب اور جنوب مغرب سے ہوائیں چل سکتی ہیں، اس دوران کراچی میں موسم نسبتا گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق وسطی اور بالائی سندھ آج سے گرمی کی لہر کی لپیٹ میں آسکتے ہیں جس دوران  درجہ حرارت 45 ڈگری سینٹی گریڈ یا اس سے زیادہ رہ سکتاہے ۔ 

محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ جامشورو، دادو، قمبرشہدادکوٹ، شہید بے نظیر آباد، سکھر ،گھوٹکی، لاڑکانہ ،جیکب آباد اور دیگر اضلاع میں درجہ حرارت 45 ڈگری سینٹی گریڈ یا اس سے زیادہ رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج جامشورو، مٹیاری، ٹندو الہ یار، میرپور خاص اور سانگھڑ میں کہیں کہیں گرد آلود ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہوسکتی ہے۔

مزید خبریں :