27 دسمبر ، 2012
لاہور…شدید دُھند کے باعث رات گئے ٹھوکر نیاز بیگ سے پنڈی بھٹیاں انٹر چینج تک بند کی جانے والی موٹروے کو ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے،،،موٹروے ترجمان کے مطابق رات گئے حد نگاہ صفر ہونے پر لاہور موٹروے کو ٹھوکر نیاز بیگ سے پنڈی بھٹیاں انٹر چینج تک ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا تھا۔موٹروے پر اسلام آباد سے آنے والی ٹریفک کو پنڈی بھٹیاں انٹر چینج سے جی ٹی روڈ کی جانب منتقل کیا جا رہا تھا۔تاہم صبح 7 بجکر بارہ منٹ پرنٹ لاہور موٹروے کو دُھند چھٹنے پر ہر قسم کی ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے۔