22 مئی ، 2023
پشاور: خیبرپختونخوا میں پرتشدد مظاہروں میں ملوث افراد کی گرفتاریوں کی رپورٹ جیو نیوز کو موصول ہوگئی۔
پولیس رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا میں پرتشدد مظاہروں میں ملوث کل 1951 افراد کو گرفتار کیا گیا اور مظاہروں سے متعلق 100 مقدمات درج کیے گئے ہیں۔
پولیس رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ پشاور ریجن سے 507، مردان ریجن سے 578، مالاکنڈ ریجن سے 317، کوہاٹ ریجن سے 224، بنوں ریجن سے 148، ڈی آئی خان ریجن سے 7 اور ہزارہ ریجن سے 170 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق پشاور ریجن میں 22، مردان ریجن میں 10، مالاکنڈ ریجن میں 5 ، ہزارہ ڈویژن میں 24 ، بنوں ریجن میں 8 اور ڈی آئی خان ریجن میں 5 ایف آئی آرز درج ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ خیبرپختونخوا میں پرتشدد مظاہروں میں ملوث 50 سے زیادہ مرکزی ملزمان کو گرفتار کیا گیا جہاں پشاور سے 5 سے زیادہ مرکزی ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہیں۔
پولیس حکام کا کہنا ہےکہ مردان میں کیپٹن کرنل شیر خان اور دیگر فوجی مجسموں کی بےحرمتی کرنے والے 7 سے زیادہ مرکزی ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔