27 دسمبر ، 2012
گڑھی خدا بخش … پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ جمہوریت ہم لیکرآئے ہیں اوراس کی حفاظت بھی ہم کرینگے،گڑھی خدابخش میں جلسے سے خطاب کرتے ہو ئے بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہپیپلز پارٹی کبھی کسی ڈکٹیٹر کو عوام کے حق پر ڈاکا نہیں ڈالنے دے گی۔سیاست نفرتوں کا کام نہیں محبتوں کا کام ہے۔ہم عوامی طاقت سے ہواؤں کا رخ بدل دیں گے،نظام بدل رہا ہے بڑے بڑے برج گر رہے ہیں۔ہماراراستہ جمہوریت کاراستہ ہے،جمہوریت کے راستے میں آنسو،پتھراورکانٹے ہیں،وہ لوگ یہیں سے لوٹ جائیں جسے زندگی پیاری ہو۔چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیروں میں ہمارے زنجیریں ڈال دو لیکن یہ سفر نہیں رکے گا،ہمارے ہاتھ کاٹ دو لیکن ہمارا پر چم بلند رہے گا۔جن پتھروں کو ہم نے آواز دی وہ ہم پر برس رہے ہیں۔جمہوری صدر ایوان صدر میں آیا تو لوگوں کی نیندیں کیوں اڑ گئیں، انہیں ایوان صدر میں جنرل ضیاء،جنرل مشرف کیوں نظر نہیں آئے۔موجودہ حکومت نے قوانین بنائے جس نے عورت کومکمل تحفظ فراہم کیا ،پارلیمنٹ اپنے فیصلوں میں آزادہے،صوبے خودمختارہیں،صدرپاکستان کی قیادت میں چل کرروشن پاکستان کی طرف جائینگے،پیسے سے محروم افرادکیلئے وسیلہ حق شروع کیا،یہ کام آغازتھاابھی بہت کچھ کرناباقی ہے،انہوں نے کہا کہ شہیدبلورجیسے چراغ بجھاکرہمیں گھرمیں قیدکرناچاہتے ہیں لیکن ان کو اپنے عزائم میں ناکامی ہو گی۔ہم قائدعوام کے دیوانے ہیں۔بلاول بھٹو نے نعرے بھی لگائے''یہ بازی خون کی بازی ہے یہ بازی تم ہی ہاروگے''۔''ہرگھرسے بھٹونکلے گاتم کتنے بھٹوماروگے''