پاکستان
27 دسمبر ، 2012

بلاول کے انکل اسے تنہا نہیں چھوڑیں گے،آصف زرداری

بلاول کے انکل اسے تنہا نہیں چھوڑیں گے،آصف زرداری

گڑھی خدا بخش …صدرمملکت اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ نگراں وزیراعظم سب کی مشاورت سے بنے گا،ایساوزیراعظم لائیں گے جس کاکوئی سیاسی بیک گراوٴنڈنہیں ہوگا،گڑھی خدابخش میں جلسے سے خطاب کرتے ہو ئے ان کا کہنا ہے کہ انتخابات روکنے والوں نے ڈرایا تو بھرپورطریقے سے لڑینگے،مفاہمت کی سیاست نصرت بھٹومرحوم نے شروع کی،کبھی جہاز میں بیٹھ کر ملک چھوڑنے کی باتیں نہیں کیں۔انہوں نے کہا کہ یوسف رضا گیلانی نے وزیر اعظم کا عہدے کی پر واہ نہیں کی اور بینظیر کے انکلوں کی طرح بلا ول کو نہیں چھوڑا ۔ہمعوام اورپارلیمنٹ کی طاقت سے پاکستان کومضبوط بنائیں گے،اپنے تمام فیصلے عوام کوسامنے رکھتے ہوئے کرینگے،مصری طرزحکومت کاماڈل نہیں چلنے دینگے،اگرکوئی سمجھتاہے کہ مصری ماڈل لائیں گے توایسانہیں ہوگا۔کسی کو بھی اقتدار میں آنا ہے تو عوام کی طاقت سے آئے،انہوں نے نے کہا ہے کہ اصغرخان کیس نے ثابت کیا کہ بے نظیر کے ووٹوں پر ڈاکا ڈالا گیا،اس ڈاکے کا ہمیں علم تھا اور اب سب لوگوں کوبھی معلوم ہو گیا ہے کہ بینظیر بھٹو کے ووٹوں پر ڈاکا ڈالا گیا۔

مزید خبریں :