27 دسمبر ، 2012
کوہاٹ…ایف آر پشاورمیں دہشت گردوں نے فورسز کی چیک پوسٹوں پر راکٹ لانچر حملے کئے ہیں جس میں لیویز فورس کے 2 اہل کار جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا۔ذرائع کے مطابق دہشتگردوں نے جانی خاورہ، زرکہ اور زخئی میں چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا، شدت پسند لیویز فورس کے 33 اہل کاروں کو اغوا کرکے بھی ساتھ لے گئے۔چیک پوسٹوں پر حملوں کی ذمے داری کالعدم تحریک طالبان نے قبول کرلی ہے۔