Time 24 مئی ، 2023
پاکستان

کچے کے ڈاکوؤں سے مقابلے کیلئے خفیہ فورس تیار

40 رکنی خفیہ فورس کچے کے آپریشن میں حصہ لےگی، اس علاقے سے گزشتہ روز دو مغویوں کو بازیاب کرایا ہے: ایس ایس پی گھوٹکی__فوٹو: فائل
  40 رکنی خفیہ فورس کچے کے آپریشن میں حصہ لےگی، اس علاقے سے گزشتہ روز دو مغویوں کو بازیاب کرایا ہے: ایس ایس پی گھوٹکی__فوٹو: فائل

سکیورٹی حکام نے کچے کے ڈاکوؤں سے مقابلے کے لیے خفیہ فورس تیار کرلی۔

 ایس ایس پی گھوٹکی تنویر تنیو کی جانب سے صحافیوں کو بریفنگ دی گئی جس میں انہوں نے بتایا کہ کچے کے ڈاکوؤں کے مکمل خاتمے کے لیے حکمت عملی تیارکرلی ہے۔

ایس ایس پی کے مطابق کچے کے ڈاکوؤں سے مقابلے کے لیے خفیہ فورس تیار کی ہے جس میں  40 رکنی خفیہ فورس کچے کے آپریشن میں حصہ لےگی۔

ایس ایس پی نے بتایا کہ اس علاقے سے گزشتہ روز دو مغویوں کو بازیاب کرایا ہے، مغویوں میں ایک ڈاکٹر بھی شامل ہے۔

ایس ایس پی کا کہنا تھاہک گھوٹکی کے مقام پر 140 کے قریب ڈاکو موجود ہیں جنہوں نے بنکرز بنائے ہوئے ہیں، ڈاکوؤں سے مقابلے کے لیے ماہر نشانہ باز تیار کیے جارہے ہیں، پولیس چوکیوں کی تعمیر تیزی سے جاری ہے، ہر چوکی پر 8 پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔

ایس ایس پی نے مزید کہا کہ ماضی میں ڈاکوؤں کو پولیس سے اطلاعات مل جاتی تھیں، ڈاکوؤں کی مدد کرنے والے اہلکاروں کو برطرف یا سنگین سزا دی گئی ہے۔

مزید خبریں :