28 دسمبر ، 2012
لاہور.... لارڈ آف دی رنگز کے چوتھے حصے ”ہوبٹ“ کا پریمئیر جیو فلمز کے بینر تلے لاہور میں ہوا۔ شوبزکے فلمی ستاروں نے اپنی شرکت سے پریمیئر کو چار چاند لگا دئیے،ان ستاروں کا کہناتھاکہ ہوبٹ سپر ہٹ ثابت ہو گی۔فلم بینوں کا کہنا ہے کہ سینما ٹوگرافی اور گرافکس بھی قابل دید ہیں۔ افسانوی ناول ،دی ہوبٹ، پر مبنی اس فلم نے فلمی ناقدین سے بھی داد سمیٹی ہے جن کا کہنا ہے کہ یہ فلم کامیابی کے لیے درکار تمام خوبیوں سے مزین ہے ۔