Time 25 مئی ، 2023
پاکستان

پی ٹی آئی رہنما اعجاز چوہدری جیل سے رہا ہوتے ہی دوبارہ گرفتار

جیل انتظامیہ نے اعجاز چوہدری کی رہائی کے بعد دوبارہ گرفتاری کی تصدیق کی ہے/ فائل فوٹو
جیل انتظامیہ نے اعجاز چوہدری کی رہائی کے بعد دوبارہ گرفتاری کی تصدیق کی ہے/ فائل فوٹو

اسلام آباد: تحریک انصاف کے رہنما اعجاز چوہدری کو جیل سے رہا ہوتے ہی دوبارہ گرفتار کرلیا گیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے  پی ٹی آئی رہنما سینیٹر اعجاز چوہدری کی تھری ایم پی او کے تحت گرفتاری کالعدم قرار دی تھی اور ان کی رہائی کا حکم دیا تھا۔

عدالتی حکم کے بعد اعجاز چوہدری کو اڈیالہ جیل سے رہا کیا گیا تاہم انہیں جیل کےباہر سے ہی دوبارہ گرفتار کرلیا گیا۔

اعجاز چوہدری کو اڈیالہ جیل کے عقبی دروازے سے گرفتار کیا گیا اور سکیورٹی اہلکار انہیں ایک نجی گاڑی میں لے کر روانہ ہوگئے۔

جیل انتظامیہ نے اعجاز چوہدری کی رہائی کے بعد دوبارہ گرفتاری کی تصدیق کی ہے جبکہ رہائی کے موقع پر ان کے اہلخانہ بھی جیل کے باہر موجود تھے۔

مزید خبریں :