آئی سی سی کے چیئرمین آئندہ ہفتے پاکستان کا دورہ کریں گے

آئی سی سی کے چیئرمین گریگ بارکلے پہلی مرتبہ پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں— فوٹو: فائل
آئی سی سی کے چیئرمین گریگ بارکلے پہلی مرتبہ پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں— فوٹو: فائل

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے چیئرمین گریگ بارکلے اور چیف ایگزیکٹیو جیف ایلر ڈائس منگل کو لاہور پہنچیں گے۔

اپنے دو روزہ دورے کے موقع پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی منیجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین اور آئی سی سی ڈائریکٹر نجم سیٹھی، چیف آپریٹنگ آفیسر بیرسٹر سلمان نصیر اور پی سی بی کے دیگر حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔

جیف ایلر ڈائس آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹیو اور جنرل منیجر کی حیثیت سے پہلے بھی پاکستان آچکے ہیں البتہ گریگ بارکلے پہلی مرتبہ  پاکستان کا دورہ کر  رہے ہیں۔

گریگ بارکلے پچھلے پندرہ سال کے عرصے میں پاکستان آنے والے آئی سی سی کے پہلے چیئرمین ہیں، آخری بار 2008 میں آئی سی سی کے صدر رے مالی نے پاکستان کا دورہ کیا تھا۔

اکتوبر 2004 کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ آئی سی سی کے دو ٹاپ آفیشلز پاکستان کرکٹ بورڈ کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ کریں گے۔

مزید خبریں :