Time 30 مئی ، 2023
پاکستان

9 مئی واقعات میں ملوث عناصر کو معافی نہیں ملےگی: احسن اقبال

ہمارے لوگوں نےناجائز جیلیں کاٹیں، ان پر تشدد ہوئے لیکن کسی نے پارٹی کا ساتھ نہیں چھوڑا، پی ٹی آئی موتی کے دانوں کی طرح بکھر رہی ہے: وفاقی وزیر/ فائل فوٹو
ہمارے لوگوں نےناجائز جیلیں کاٹیں، ان پر تشدد ہوئے لیکن کسی نے پارٹی کا ساتھ نہیں چھوڑا، پی ٹی آئی موتی کے دانوں کی طرح بکھر رہی ہے: وفاقی وزیر/ فائل فوٹو

لاہور : وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال  نے کہا ہےکہ 9 مئی کے واقعات میں ملوث عناصرپریس کانفرنس بھی کر لیں تب بھی انہیں معافی نہیں ملےگی۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ  عام انتخابات وقت پر ہوں گے، اگر کسی نے حماقت سے پنجاب اور کے پی کی اسمبلیاں توڑی ہیں تو وہ کیا کرسکتے ہیں ، سندھ نے پنجاب کے تابع الیکشن سے انکار کردیا ہے۔

احسن اقبال نے کہاکہ مسلم لیگ (ن) کے لوگوں نےناجائز جیلیں کاٹیں، ان پر تشدد ہوئے لیکن کسی نے پارٹی کا ساتھ نہیں چھوڑا، پی ٹی آئی موتی کے دانوں کی طرح بکھر رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ  9 مئی کے واقعات میں ملوث افراد میں سے اگر کوئی پریس کانفرنس بھی کرےتو اسے نہیں چھوڑا جائے گا،  انہیں سزا ضرور دیں گے، اگر کسی نے ریڈ لائن کراس کی یا ریاست کے خلاف دہشتگردی کی تو اسے دہشتگرد ہی کہیں گے۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ نہ ہونےکی وجہ سے روپیہ دباؤ میں ہے، امید ہےکہ جلد آئی ایم ایف سے معاملات طے پا جائیں گے اورمعاشی صورتحال بہتر ہو جائے گی ، ملکی مسائل کا حل ہم آہنگی اور اتحادمیں ہے۔

مزید خبریں :