Time 30 مئی ، 2023
پاکستان

آئی ایم ایف سیاسی پیشرفت کا نوٹس لیتا ہے مگر سیاست پرتبصرہ نہیں کرتا: مشن چیف

پاکستانی حکام سے بات چیت میں مالی سال 2024 کے بجٹ پر توجہ مرکوز کی جائے گی: آئی ایم ایف مشن چیف— فوٹو:فائل
پاکستانی حکام سے بات چیت میں مالی سال 2024 کے بجٹ پر توجہ مرکوز کی جائے گی: آئی ایم ایف مشن چیف— فوٹو:فائل

پاکستان میں عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے مشن چیف ناتھن پورٹر  نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سیاسی پیشرفت کا نوٹس لیتا ہے مگر ملکی سیاست پرتبصرہ نہیں کرتا۔

آئی ایم ایف مشن چیف ناتھن پورٹر کا کہنا تھاکہ مضبوط پالیسیاں اور فنانسنگ لینا پاکستانی میکرواکنامک استحکام کیلئے کلیدی حیثیت رکھتے ہیں اور اس مقصد کیلئے آئی ایم ایف کا عملہ پاکستانی حکام کے ساتھ مصروفیات جاری رکھے ہوئے ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی حکام سے بات چیت میں مالی سال 2024 کے بجٹ پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔

مشن چیف کا کہنا تھاکہ آئی ایم ایف سیاسی پیش رفت کا نوٹس لیتا ہے مگر ملکی سیاست پرتبصرہ نہیں کرتا، امید ہے آئین و قانون کے مطابق آگے بڑھنے کا پُرامن راستہ تلاش کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے آئی ایم ایف پروگرام مکمل کرنے کیلئے عالمی مالیاتی ادارے کی ایم ڈی سے مدد مانگی تھی۔

مزید خبریں :