ایسا ملک جہاں ہر گھنٹے میں 3 افراد قتل ہوئے

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

دنیا میں جرائم کی شرح بڑھتی ہی جارہی ہے، چوری، ڈکیتی، قتل اور زیادتی کے واقعات میں گزرتے وقت کے ساتھ اضافہ ہی ہو رہا ہے۔ 

آج ہم آپ کو ایک ایسے ملک کے بارے میں بتارہے ہیں جہاں 3مہینوں میں ہر گھنٹے تقریباً  3 افراد قتل کردیے گئے۔

منگل کو جاری کیے گئے پولیس کے اعدادوشمار کے مطابق رواں سال کے پہلے تین مہینوں کے دوران جنوبی افریقا  میں ہر گھنٹے میں تقریباً تین افراد کو قتل کیا گیا۔

جنوبی افریقی پولیس کے مطابق ملک میں جنوری سے مارچ تک 6 ہزار 289  افراد قتل ہوئے جو کہ دنیا میں اسی دورانیے میں قتل کی سب سے زیادہ شرح میں سے ایک ہے۔

رپورٹس کے مطابق جنوبی افریقا میں قتل کی یہ شرح گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 3.4 فیصد زیادہ ہے۔

دوسری جانب طویل عرصے سے جنوبی افریقی پولیس کو بڑھتے ہوئے جرائم کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ 

جنوبی افریقی وزیرِ پولیس کے مطابق ملک میں جرائم کی مجموعی شرح دیکھی جائے تو تصویر کچھ اور حقیقت بیان کرتی ہے۔

انہوں نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ آہستہ، آہستہ جرائم کی شرح میں کمی دیکھنے میں آرہی ہے جیسے ملک میں بچوں کے قتل میں 20 فیصد کمی آئی جبکہ ریپ کیسز کی تعداد میں بھی 2.8 فیصد کمی واقع ہوئی ہے، البتہ ڈکیتی کی وارداتوں میں 20 فیصد سے زیادہ  اضافہ ہوا۔

اپوزیشن جماعت  ڈیموکریٹک الائنس نے جرائم بے قابو ہونے کی وجہ سے وزیر پولیس کو عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید خبریں :