جرائم
Time 22 اپریل ، 2024

کوئٹہ میں قتل امام مسجد طالبان کمیٹی کے رکن تھے، شناخت ہوگئی

مولوی عمر جان کو گزشتہ ہفتے جمعرات کو قتل کیا گیا، ان کے قتل کی تحقیقات جاری ہیں: پولیس/ فائل فوٹو
مولوی عمر جان کو گزشتہ ہفتے جمعرات کو قتل کیا گیا، ان کے قتل کی تحقیقات جاری ہیں: پولیس/ فائل فوٹو

کوئٹہ کے علاقے نواں کلی میں گزشتہ ہفتے قتل کیے جانے والے امام مسجد کی شناخت ہوگئی۔

جیونیوز کے مطابق امام مسجد عمرجان کا تعلق ہمسایہ ملک افغانستان سے ہے اور طالبان حکام نے اس بات کی تصدیق کی ہے۔ 

افغان طالبان کے ترجمان کا  کہنا ہے کہ عمر جان طالبان کمیٹی کے رکن تھے اور کئی سال سےکوئٹہ میں مقیم تھے۔ 

ایس ایس پی آپریشنز کوئٹہ کے مطابق مولوی عمر جان کو گزشتہ ہفتے جمعرات کو قتل کیا گیا، ان کے قتل کی تحقیقات جاری ہیں۔

مزید خبریں :