31 مئی ، 2023
پاکستان تحریک انصاف کے دور میں صوبائی وزیر رہنے والے میاں اسلم اقبال کی گرفتاری کے لیے پولیس مختلف علاقوں میں چھاپے مار رہی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ سابق سینئر صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال کی گرفتاری کے لیے لاہور کے علاقوں اقبال ٹاؤن اور داروغے والا میں چھاپے مارے گئے۔
ذرائع کے مطابق پولیس کو میاں اسلم اقبال کے فرنٹ مین کی تلاش ہے، میاں اسلم اقبال کا فرنٹ مین ثاقب شاہ علاقہ غیر میں روپوش ہے۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ میاں اسلم اقبال کا خاکہ بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ 9 مئی کے واقعات کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے درجنوں رہنما پارٹی چھوڑ چکے ہیں جبکہ کئی رہنما پابند سلاسل بھی ہیں۔