31 مئی ، 2023
پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنماؤں کی شاہ محمود قریشی سے ملاقات کے بعد عامر کیانی نے فواد چوہدری کے ساتھ پریس کانفرنس سے انکار کیا۔
ذرائع کے مطابق فواد چوہدری چاہتے تھے عامرکیانی بھی ان کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو میں شریک ہوں، عامرکیانی کوبلایاگیا وہ فواد چوہدری کے ہمراہ گفتگو کیلئے نہ آئے۔
فواد چوہدری کی پریس کانفرنس کے دوران عامر کیانی گاڑی میں بیٹھے رہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ فواد چوہدری نے عامرکیانی کو بلوانے کیلئے 3 بار عمران اسماعیل اور محمود مولوی کوبھیجا۔
فواد چوہدری نے میڈیا سے گفتگو میں پی ٹی آئی کے سینیئر رہنماؤں سے رابطوں کا دعویٰ کیا تاہم پی ٹی آئی کے کئی رہنماؤں نے فواد چودھری کے دعوے کی تردیدکی۔
راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق رہنماؤں نے پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی تھی۔