پاکستان
28 دسمبر ، 2012

طاہرالقادری کا الطاف حسین سے رابطہ ،اسلام آباد مارچ میں شرکت کی دعوت

طاہرالقادری کا الطاف حسین سے رابطہ ،اسلام آباد مارچ میں شرکت کی دعوت

لندن…پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ پروفیسرڈاکٹرطاہرالقادری نیجمعہ کو متحدہ قومی موومنٹ کے قائدالطاف حسین سے گفتگو کرتے ہوئے ایم کیوایم کو14جنوری کواسلام آبادمیں ہونے والے مارچ میں شرکت کی دعوت دی ہے۔دونوں رہنماوٴں کے درمیان فون پرہونے والی گفتگومیں14جنوری کے مجوزہ مار چ اورملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ڈاکٹرطاہرالقادری نے الطاف حسین سے گفتگوکرتے ہوئے انہیں بتایاکہ ان کے رہنماوٴں کااعلیٰ سطحی وفدایم کیوایم کو 14جنوری کے مارچ میں شرکت کی باقاعدہ دعوت دینے کیلئے کل کراچی میں ایم کیوایم کے مرکزنائن زیروجائے گا۔ الطاف حسین نے ڈاکٹرطاہرالقادری سے گفتگوکرتے ہوئے ان کی دعوت کا شکریہ اداکیااورکہاکہ ہم پاکستان عوامی تحریک کے وفدکونائن زیروآنے پر خوش آمدیدکہیں گے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان عوامی تحریک کی جانب سے مارچ میں شرکت کی باقاعدہ دعوت موصول ہونے کے بعدرابطہ کمیٹی اپنے مشترکہ اجلاس میں اس پر غور کرے گی۔انہوں نے کہاکہ ہم روزاول سے ملک سے فرسودہ جاگیردارانہ نظام، موروثی یعنی خاندانی سیاست اورکرپٹ پولیٹیکل کلچر کے خاتمہ کی جدوجہد کررہے ہیں اوراس جدوجہدمیں ہمارے ہزاروں ساتھی شہیدہوچکے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ ہم ہراس آوازکاساتھ دیں گے جوملک سے فرسودہ جاگیردارانہ نظام ،موروثی سیاست اورکرپٹ پولیٹیکل کلچرکے خلاف اٹھے گی۔ ڈاکٹر طاہرالقادری نے الطا ف حسین سے کہاکہ ملک سے فرسودہ نظام ،موروثی سیاست اورکرپٹ پولیٹیکل کلچر کی تبدیلی کیلئے ایم کیوایم اورپاکستان عوامی تحریک کے نظریات میں مکمل ہم آہنگی ہے اورانشاء اللہ ہم اس مقصد کیلئے باہمی تعاون کریں گے۔


مزید خبریں :