16 جنوری ، 2012
ہالی ووڈ…این جی ٹی…ہالی ووڈ ایکشن ہیرو مارک واہلبرگ کی نئی تھرلر فلم کنٹرا بینڈنے اپنے پہلے تین دنوں میں25.6 ملین ڈالر کا بزنس کرتے ہوئے باکس آفس پر پہلی پوزیشن حاصل کرلی ہے۔13جنوری کو دنیا بھر میں نمائش کے لیے پیش کی گئی کنٹرا بینڈمیں مارک واہلبرگ کوایک اسمگلر کے روپ دکھایا گیا ہے جو اپنے بہنوئی کو ڈرگ مافیا سے بچانے کی کوششوں میں مصروف ہے۔دوسری جانب13جنوری ہی کو ریلیز کی گئی ماضی کی بلاک بسٹر فلم بیوٹی اینڈ دی بیسٹ کا تھری ڈی ورژن باکس آفس پر دوسر ے نمبر پر موجود ہے جس نے اپنے پہلے ویک اینڈ(تین دنوں)میں18.5 ملین ڈالرکا بزنس کیا ہے۔گذشتہ سال کے آخرمیں ریلیز کی گئی ہالی ووڈ ایکشن ہیرو ٹام کروز کی دی مشن امپاسبل ،گھوسٹ پروٹوکول باکس آفس پر تیسری پوزیشن حاصل کرپائی ہے جس نے اس ویک اینڈ 11.5ملین ڈالر کا بزنس کیا ہے۔